آج کی خبریں

کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی
پاکستان میں ایک عرصے سے موٹر سائیکل پر تنہا سیاحت کرنے والی مہم جو اور کینیڈا کی سیاح، روزی گبریئل نے اپنے فیس بک پیج پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں

امریکی شہری نے لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں لوٹا دیں
امریکی شہری نے لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں لوٹا دیں
American Returned Books After 40 Years
امریکی شہری نے لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں لوٹا دیں
کتابیں 1970 کی دہائی میں اس کے والدین کو جاری کی گئیں جو اس نے جرمانے کے ساتھ لائبریری کو واپس کردیں
امریکی ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے میری لینڈ کی لائبریری سے 4 دہائیوں قبل لی جانے والے دو کتابیں واپس کردی اور ہر روز کا جرمانہ بھی ادا کیا ہے۔
منی پولس میں رہنے والے جان کریمر کو کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اپنے والدین کے گھر سے دو کتابیں ملیں جو مونٹگمری کاؤنٹی لائبریری سے 1970 کی دہائی میں جاری کی گئی تھیں۔ ایک کتاب کمپنگ سے متعلق اور دوسری کھانے اور سبزیاں پکانے کے بارے میں تھیں، یہ کتابیں واپس نہیں کی گئی تھیں۔ جان کریمر نے نہ صرف یہ کتابیں واپس کردیں بلکہ اس نے جرمانے اور لیٹ فیس کی مد میں لائبریری کو 1550 ڈالر یعنی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی ادا کی۔ جب لائبریری نے یہ رقم واپس کرنے کو کہا کہ تو جان کریمر نے اسے لائبریری کے لیے عطیہ قرار دیا اور رقم واپس نہ لی۔
اس واقعے کے بعد لائبریری کے عملے نے اسے ایک خاص تقریب میں مدعو کیا اور اس کے پورے خاندان کے لیے لائبریری کارڈز جاری کرکے تحفے میں دیئے۔
مزید مضامین پڑھیے !
Advertisement
Popular Categories