سی آئی اے کی درخواست پر ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزمان 90 روز کے لیے نظر بند => کراچی میں راشن کی تقسیم کا وقت اور طریقہ کار جاری => سندھ میں دوپہر 12 سے 3 بجے تک غیر اعلانیہ کرفیو نافذ => ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی، 32 جاں بحق => عوام جمعہ کو مساجد نہ آئیں نماز گھر پر ہی ادا کریں، علما کی اپیل => کورونا جان لیوا، اجتماع سے گریز میں حکمت ہے، طاہر القادری => عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے، جاوید میاں داد => بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے، وزیراعلیٰ بلوچستان => فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا => رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ =>

آج کی خبریں

Canadian vlogger rozi gabriel posted picture of her embrassing islam on her facebook account
کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی پاکستان میں ایک عرصے سے موٹر سائیکل پر تنہا سیاحت کرنے والی مہم جو اور کینیڈا کی سیاح، روزی گبریئل نے اپنے فیس بک پیج پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی
PTI claims the support of more than 89 MPA of Sindh Assembly
پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں
American returned books after 40 years
امریکی شہری نے لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں لوٹا دیں امریکی شہری نے لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں لوٹا دیں

Canadian Vlogger Rozi Gabriel Posted Picture Of Her Embrassing Islam On Her Facebook Account

کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو جاری کردی




جمعے کی صبح ’میری شہادت‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ روزی نے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ روحانیت کا تعلق خدا اور بندے کے درمیان ہوتا لیکن میں یہ ویڈیو کیوں شیئر کررہی ہوں؟

 

 

انہوں نے خود ہی جواب دیا کہ یہ اسلام کے لیے میری شہادت ہے جو ایک سچے حقیقی خدا کی تصدیق کے لیے دی جاتی ہے اور اللہ کے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی گواہی بھی لازمی ہوتی ہے، اگرچہ اسلام قبول کرنے کا عمل عوام کے سامنے بھی کیا جاسکتا تھا یا پھر سرگوشی کی صورت میں خود اقرار بھی ہوسکتا تھا کیونکہ یہ تو نیت اور دل کا معاملہ ہوتا ہے۔

 


روزی نے کہا کہ میں یہ سچائی بیان کرنا چاہتی ہوں کہ اسلام امن، سچائی اور توحید کا نام ہے، اسی مذہب کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہے اور پوری دنیا میں غیر مسلموں نے اسلام کو نہیں سمجھا، دوسرے مذاہب کی طرح اسلام میں بہت سے فرقے اور گروہ ہیں جو میرے نزدیک خدا کی اصل تعلیمات نہیں ہیں بلکہ انسانی کوتاہیاں ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ محض ایک سال قبل روزی گیبریل نے پاکستانی کلچر اور خوبصورتی کے بارے میں جانن

ے کے لیے ایک موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔

وہ پاکستانیوں کے پرخلوص رویے اور مہمان داری سے بہت خوش ہوئیں۔ قبل ازیں وہ دنیا بھر میں اپنا سفر بھی کرچکی ہیں۔




جمعے کی صبح ’میری شہادت‘ کے عنوان سے جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ روزی نے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ روحانیت کا تعلق خدا اور بندے کے درمیان ہوتا لیکن میں یہ ویڈیو کیوں شیئر کررہی ہوں؟

Video Related to

مزید مضامین پڑھیے !

facebbo twitter rss