کوئٹہ میں آئل ٹینکر کا سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق => ٹویٹر پر غلط معلومات پر سرخ اور نارنجی لیبل لگانے کے تجربات => ’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی => میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز پر جرمانہ بھی عائد => کراچی گیس ہلاکتوں کی وجہ تاحال پراسرار، سندھ کے دو اداروں کی رپورٹس میں تضاد => کورونا وائرس؛ پاک ایران سرحد پر آمد و رفت معطل کرنے کا فیصلہ => عالمی بینک پاکستان کے ماحولیاتی نظام کیلیے ساڑھے 18 کروڑ ڈالر دینے کا خواہاں => کورونا وائرس کی اٹلی آمد، 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر => پاکستانی طلبا کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین => ترکی میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی =>

کھیلوں کی خبریں

Pakistan vs Bangladesh series 2020 schedule announced
بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری مقامی کوریئر کمپنی کے مراکز پر ٹکٹیں 21 جنوری سے دستیاب ہوں گی

Pakistan Vs Bangladesh Series 2020 Schedule Announced

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

آن لائن بکنگ 18 جنوری سے کی جاسکے گی جب کہ مقامی کوریئر کمپنی کے مراکز پر ٹکٹیں 21 جنوری سے دستیاب ہوں گی، سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔







پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام خاص طور پر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو
مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ کم کردیے ہیں، تین ٹی
ٹوئنٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف
محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500
روپے میں دستیاب ہوں گے۔






ان میچز میں اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور
انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کردی گئی ہے جو سری لنکا کے خلاف
سیریز میں 1500 روپے تھی، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000
روپے میں فروخت ہوں گے۔






گذشتہ سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے میں دستیاب تھے۔ سری لنکا
سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا 5000 روپے میں فروخت ہونے
والا ٹکٹ بنگلا دیش سیریز میں 4000 روپے میں دستیاب ہوگا۔






7 تا 11 فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے اظہر محمود، عمران
خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر
کی گئی ہے۔ اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر
عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔


ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوں گے،
سیریز میں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری
کیا جائے گا جب کہ  واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی
مکمل تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Video Related to

Advertisement

Popular Categories
facebbo twitter rss